Home / جی سی ڈی پی / چیئرمین نیب کا ڈی جی کے پی کے کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم
ڈی جی نیب تحقیقات کرے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیوں نہ ہوا، چیئرمین نیب (فوٹو: فائل)

چیئرمین نیب کا ڈی جی کے پی کے کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

پشاور

چیئرمین نیب نے ڈی جی خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی کے تحت جاری پشاور بس منصوبے کے حوالے سے تحقیقات کا حکمدے دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ڈی جی خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) منصوبے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب فوری طور پر اخراجات میں اضافے کے بارے میں تحقیقات کرے کہ اس منصوبے پر اخراجات 49.3 ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک کیوں پہنچے؟ اور یہ بھی تحقیقات کرے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیوں نہیں ہوا؟

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے نیب کو احکامات جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

کوہاٹ میں کالعدم تنظیم کا مرکزی کمانڈر گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو …

Fikr bildirish

E-pochta manzilingiz chop etilmaydi. Majburiy ma'lumotlar * bilan belgilangan