Home / خبَرونہ / عمران خان کی تقریب حلف برداری؛ عامر خان، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کردی ۔ فوٹو : فائل

عمران خان کی تقریب حلف برداری؛ عامر خان، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14 اگست سے قبل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے جس میں شرکت کے لئے عامرخان، سنیل گواسکراور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹرز اور اداکار کو دعوت نامہ بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان، لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکراور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک سے بھی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور کررہی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ دفتر خارجہ کی جانب سے ہونا ہے۔

 

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں دس سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں امام مسجد کی جانب سے 10 سالہ بچے زوہیب پر …

Fikr bildirish

E-pochta manzilingiz chop etilmaydi. Majburiy ma'lumotlar * bilan belgilangan