Home / خبَرونہ / سفاک مجرم عمران کو مزید 3 بچیوں سے زیادتی کے جرم میں 4 بار سزائے موت کا حکم
نسداد دہشت گردی عدالت نے لائبہ عمر، کائنات بتول اور عائشہ آصف کیس کے فیصلے جاری کردیے (فوٹو: فائل)

سفاک مجرم عمران کو مزید 3 بچیوں سے زیادتی کے جرم میں 4 بار سزائے موت کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو مزید تین بچیوں سے زیادتی کے جرم میں چار بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کا قاتل عمران اپنے انجام کے قریب پہنچ گیا لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے مجرم عمران کے خلاف قائم مزید 3 مقدمات لائبہ عمر، کائنات بتول اور عائشہ آصف کیس کے مقدمات پر محفوظ کیے گئے فیصلے جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے روزانہ کی بنیاد پر کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ جج سجاد احمد کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے قاتل کو 4 بار موت کی سزا اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا، پی ٹی آئی راہنما

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *