Home / خبَرونہ / چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں دس سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں دس سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں امام مسجد کی جانب سے 10 سالہ بچے زوہیب پر ظالمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا، شیخوپورہ میں امام مسجد نے چند روپے چوری کے الزام پر دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تھانہ عملے نے والد کو چور کے والد کہہ کر رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

شیخوپورہ میں امام مسجد نے چند روپے کی چوری کے الزام پر 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کا والد مزدور ہے جو ایف آئی آر درج کرانے گیا تو تھانے کے عملے نے اسے تھانے سے نکال دیا۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے کے عملے نے غریب مزدور کو کہا کہ تم چور کے والد ہو۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور تھانے کے عملے کو 7 اگست کو سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا، پی ٹی آئی راہنما

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے …

Fikr bildirish

E-pochta manzilingiz chop etilmaydi. Majburiy ma'lumotlar * bilan belgilangan