خیبر پختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم زین انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم زین کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل فضائی کارروائی سمیت کئی آپریشن بھی کئے تھے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا، مگر اس بار کیا گیا آپریشن کامیاب رہا۔