Home / مُوں باٞراٞ مئی / اپر سوات کو جلد الگ ضلع کا درجہ دیا جائے گا، امیاں شرافت علی
ضلع اپر سوات پہلے ہی منظور ہوچکا ہے، لیکن چند وجوہات کی بناء پر نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوسکا تھا

اپر سوات کو جلد الگ ضلع کا درجہ دیا جائے گا، امیاں شرافت علی

سوات سے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد ضلع اپر سوات کااعلان پورا ہوگا۔ نومتنخب وزیر اعلی اور حلقہ این اے ٹو سے نو منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ضلع اپرسوات کے مطالبے کے لئے فعال کردار ادا کررہے تھے، بعد میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے ضلع اپر سوات کو ضلع بنانے کا علان کردیا تھااور اگلی بار نوٹی فیکیشن سمیت آنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مدت ختم ہونے کو تھی، جس کی وجہ سے ضلع اپر سوات کا نوٹی فیکیشن سردخانے میں گیا تھا۔جبکہ اس باروزیر اعلی بھی اپر سوات سے منتخب ہوگئے ہیں اور صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوچکے ہیں، اسی طرح ایم پی اے اور ایم این اے بھی اپر سوات کے پسماندہ علاقوں سے حکمران پارٹی کے کامیاب ہوچکے ہیں۔ حلقہ این اے ٹو سے ڈاکٹر حیدرعلی کامیاب ہوئے ہیں جو ضلع اپرسوات کے مطالبے پر کافی متحرک کردار ادا کررہے تھے، اسی طرح پی کے ٹو سے کامیاب ہونے والے ایم ایم پی اے میاں شرافت علی جب مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے تھے تو ان کے مطالبات میں اہم مطالبہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کا تھا، ان کی شمولیت کے دوران ہی سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع اپر سوات کا اعلان کردیا تھا۔
اس حوالے سے جب ایم پی اے میاں شرافت علی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ وزیراعلی بھی ضلع سوات سے آیا ہے جو سوات کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے پارٹی کا انتہائی نیک شگون فیصلہ ہے، لیکن جہاں تک ضلع اپر سوات کا مسلہ ہے تو وہ پہلے ہی منظور ہوچکا ہے، لیکن چند وجوہات کی بناء پر نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ انہوں نے بتایا کہ اپر سوات بالخصوص پی کے ٹو انتہائی پسماندہ اور دشوار گزار ہونے کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں رقبے کے لحاظ سے سب سے وسیع حلقہ ہے۔ جس کو الگ ضلع کا درجہ دئے بغیر یہاں کے مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی حکومت بنتی ہے تو سب سے پہلے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔
محمود خان کو بطور وزیراعلی نامزد کرنے پر اپر سوات کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اس فیصلے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ضلع اپر سوات سمیت دیگر اہم مسائل حل ہونے کی امید لگائے رکھے ہیں۔

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

کالام، کار ٹمبر سمگلنگ کے دوران ملزمان سمیت پکڑلی گئی

کالام(نمائندہ) فارسٹ اہلکاروں نے ٹمبر سمگل کرنے والی کار پکڑلی۔ کار پر پی ٹی آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *