کالام(سپورٹس رپورٹر) کالام کے پرفضا مقام پر پر اے پی ایل کرکٹ کی رنگینیاں عروج پر ہے۔ شاہد خان شہید میموریل آشورن پریمئیر لیگ میں مایہ ناز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ کھلاڑیوں کو بولی کے ذریعے مخلتف مالکان نے خرید کر ٹیم بنائے ہیں۔ تمام ٹیمیں فائنل کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
کالام لوماٹ گراؤنڈ میں تیسرا آشورن پریمئیرلیگ(اے پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو شہید شاہد خان کے یاد میں منعد کیا گیا ہے۔ ہرفضاء ماحول میں اب تک کالام اور مٹلتان کے مظبوط ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ میں کالام کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔