Home / مُوں باٞراٞ مئی / سوات پولیس کے تمام محران کے تبادلے کردئے گئے
محرران اور مدمحرران کے بارے میں شکایات موصول ہو رہے تھے

سوات پولیس کے تمام محران کے تبادلے کردئے گئے

ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عرصہ دراز سے تھانہ جات اور چوکیات میں تعینات محرران اور مدمحرران کے تبادلوں کا حکم جاری کیا، اس سلسلے میں بنائے گئے کمیٹی کے سفارشات پرمحرران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ یہ آمر واضح ہے کہ سوات کے مختلف تھانہ جات اور چوکیات میں کئی کئی سالوں سے محرران اور مدمحرران تعینات تھے جن کے بارے میں مختلف قسم کے شکایات موصول ہو رہے تھے.

ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے ایڈیشنل ایس پی خان خیل کے سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں OSAI، انچارج DSB، آفس سپرنٹنڈنٹ شامل تھے جنہوں نے تمام موزوں آفسران کے انٹرویوکئے اور ریکارڈ چیک کیا اور صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل اچھے اور تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق افسران کی تقرری کی سفارشات جاری کئے ،جس پر آج تمام محرران اور مد محرران کے تبادلے خالص میرٹ کے بنیاد پر کئے گئے ۔ضلعی پولیس آفیسرسید اشفاق انور نے سوات کے تمام تھانہ جات کے محرران اور مدمحرران کو ہدایات دی کہ وہ اپنے تھانہ جات ، اور چوکیات کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرے اوراپنے تھانہ جات اور چوکیات کے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے تھانہ جات اور چوکیات میں جو بھی آئے اُن کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کا احترام کریں۔

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

کالام، کار ٹمبر سمگلنگ کے دوران ملزمان سمیت پکڑلی گئی

کالام(نمائندہ) فارسٹ اہلکاروں نے ٹمبر سمگل کرنے والی کار پکڑلی۔ کار پر پی ٹی آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *