Home / جی سی ڈی پی / پشاور، نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس، نوجوانوں کے اہم مسائل زیر غور لائے گئے

پشاور، نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس، نوجوانوں کے اہم مسائل زیر غور لائے گئے

پشاور:نیشنل یوتھ اسمبلی کےصوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران تمام یوتھ وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سب اپنے متعلقہ محکموں میں دل لگا کر کام کریں گے اور نوجوانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

صوبائی یوتھ وزرا کا اجلاس خیبر پختونخوا کی یوتھ اسمبلی میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام یوتھ ممبران اسمبلی نے شرکت کی اور نوجوانوں کو درپیش اہم مسائل کو زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں یوتھ گورنر سمیع اللہ مہمند، صوبائی قائد نوید خان، ڈپٹی صوبائی قائد واحد خان خلیل ایڈوکیٹ، ڈپٹی سپیکر اسماعیل خان یوسفزئی، صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق محبوب اللّہ خان، وزیر اطلاعات محمد حظیفہ، وزیر تعلیم عمر عابد، وزیر خزانہ علی احمد، وزیر صحت ڈاکٹر زیشان قمر، وزیر جنگلات ڈاکٹر ادریس فوہان،وزیر مذہبی امور عبد الرحمن، سینئر صوبائی وزیر وقاص احمد، وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ وقاص علی اور دیگر وزیر و مشیروں نے شرکت کی.تمام منسٹرز نے صوبے کے تمام مسائل پر تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوتھ گورنر سمیع اللہ مہمند نے یوتھ ممبران سے خطاب میں بتایا کہ تمام صوبائی وزرا اپنے اداروں میں دل سے کام کریں۔ معاشرے میں نوجوانوں کےاچھے کردار ثابت کو سامنے لانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں۔

کمنٹس

آپ کی رائے

Check Also

چیئرمین نیب کا ڈی جی کے پی کے کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

پشاور:  چیئرمین نیب نے ڈی جی خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی کے تحت جاری …

Fikr bildirish

E-pochta manzilingiz chop etilmaydi. Majburiy ma'lumotlar * bilan belgilangan